[]
حیدرآباد۔ جولائی 28 (پریس ریلیز)سیول سرویسس 2024 – 2023 کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ، ملک بھر میں قائم 85 مراکز پر 30 جولائی کو منعقد ہوگا۔اس امتحان کے انعقاد کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔حیدرآباد میں ایم ایس کے 3 برانچس پر امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں ایم ایس جونئر کالج مانصاحب ٹینک، ایم ایس جونئرکالج شاہ علی بنڈہ اور ایم ایس جونئر کالج گرلز ملک پیٹ شامل ہیں۔ امتحان کا وقت دوپہر 2 بجے سے 5:30 تک رہے گا۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےمنیجنگ ڈآئرکٹرانوراحمد نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوان اکیڈیمی کی ویب سا ئٹ
www.mseducationacademy.in
پر اپنا نام فوری رجسٹریشن کروالیں۔ انور احمدنے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔مزید معلومات کے لئے ان فون نمبرس پر صبح 9 بجے سے لے کر شام 9 بجے کے درمیان کال کریں
9154143322/ 9030045422
اور ایسے خواہشمندطلبہ و نوجوان جو اپنا رجسٹریشن نہیں کرواسکے وہ 30 جولائی کو کسی بھی امتحانی مرکز پر امتحان سے دیڑھ گھنٹہ پہلے اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں اور وہاں اپنے رجسٹریشن کے بعد امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد میں قائم تین امتحانی مراکز کاپتہ اور ان کے رابطہ نمبر:
ایم ایس جونئر کالج آئی او ای شاہ علی بنڈہ:9030024622
ایم ایس جونئر کالج ماں صاحب ٹینک: 9032161421
ایم ایس جونئر کالج گرلزملک پیٹ :9032014522
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ انٹرنس امتحان اور اس کے بعد انٹرویوکے ذریعہ منتخب طلبہ کو ماہرین کی نگرانی میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی واقع حیدرآباد میں ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت سیول سرویسس کوچنگ دی جائے گی ۔ جس میں مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی بنیاد 2017میں ڈالی گئی تھی جو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے خدمت انیشیئٹیوکے تحت قائم ہے ۔ سال 2020 میں اکیڈیمی میں کوچنگ حاصل کرنے والے دو طلبہ محمدفیضان احمد اور محمدحارث سمیر نے سیول سرویسس کے امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا تھا۔محمدفیضان احمد نے آل انڈیا 58 اور محمد حارث سمئیر نے آل انڈیا 270 واںرینک حاصل کیا تھا۔ ۔ اور سال 2022کے یو پی ایس سی سیول سرویسسز امتحان میں اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آل انڈیا 768 واں رینک حاصل کیا۔اسکے علاوہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سے فارغ 39طلبہ مختلف ریاستوں کے گروپ امتحانات کو کامیاب کرتے ہوئےاعلٰی عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈ یمی کو برسر کاراور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی سرپرستی میں چلایا جاتا ہے۔ اکیڈیمی اکثر برسرکار اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو طلبہ کے ساتھ بات چیت کے لیے مدعو کرتی ہے۔ بیوروکریسی وہ شعبہ ہے جہاں اقلیتی کمیونٹی کی موجودگی کم ہے ۔ کوچنگ کے ذریعہ اعلٰی اداروں میں ان کی پہنچ کے تناسب کو بڑھانے کے لئے یہ اکیڈ یمی قائم کی گئی ہے تاکہ کمیونٹی کے ذہین اور ہونہار نوجوانوں کو سول سرویسس میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ایک جامع لائبریری، ہائی اسپیڈانٹرنیٹ ، ورزش کے لئےجم اور اسپورٹس کی سہولتوں سے آراستہ ہے۔