[]
حیدرآباد: سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جنہیں ملک کا دوسرا اعلیٰ ترین سیول ایوارڈ پدما وبھوشن عطا ء کیا گیا ہے، کہا کہ وہ مغلوب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اس ایوارڈ کو کسانوں، خواتین، نوجوانوں، اور دیگر ساتھی شہریوں کے نام وقف کیا۔ وینکیا نائیڈو نے چہارشنبہ کی رات ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ایوارڈ ”شریشٹھ بھارت“ تعمیر کرنے کی قومی جدوجہد میں ان کے رول کے بارے میں مزیدباشعور بناتا ہے۔
ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدما وبھوشن سے نوازے جانے پربے حد ممنون و مغلوب ہوں۔
نائب صدرجمہوریہ کے عہدہ سے سبکدوش ہوجانے کے باوجود بھی میں نے عوام کی خدمت جاری رکھی ہے اور یہ ایوارڈ شریشٹھ بھارت کی تعمیر میں مجھے اپنے رول کے بارے میں مزید حساس بناتا ہے۔
میں یہ ایوارڈ کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور بھارت کے تمام ساتھی شہریوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
اسی دوران ادا کار چرنجیوی نے ایکس پر اپنے ایک ویڈیو پوسٹ میں پدما وبھوشن ایوارڈ سے نوازے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں (اظہار تشکر کیلئے) الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے یہ اعزاز عطا کرنے پروزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کی محبت اور تائید کی وجہ سے ان کے مقروض ہیں۔