ممبئی میں مسلمانوں کے دکانوں پر چلا بلڈوزر _ رام مندر کے افتتاحی تقریب کے جلوس پر پتھراو کا لگا الزام

[]

ممبئی _ 24 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر حکومت نے منگل کو تھانے کے میرا روڈ کے نیا نگر علاقے میں ‘غیر قانونی’ ڈھانچوں اور تجاوزات کو مسمار کر دیا جہاں ایودھیا میں رام مندر ‘پران پرتیشتھا’ تقریب کے موقع پر   دو گروپوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا

اتوار کی رات، میرا روڈ میں نیا نگر پولیس نے 13 لوگوں کو مبینہ طور پر بھگوا جھنڈوں والی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقریب سے پہلے جلوس کے ساتھ جا رہے تھے۔

 

اتوار کی رات پیش آئے واقعہ کے بعد ممبئی کے میرا روڈ کے نیا نگر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ یوگی کے خطوط پر بلڈوزر کارروائی کی گئی ہے۔ بلڈوزر کی یہ کارروائی سخت سیکورٹی تعیناتی کے درمیان کی گئی۔ اس دوران ممبئی میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق 21 جنوری کی رات بعض افراد نے  رام کے جھنڈے والی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور نعرے لگانے والے لوگوں کی پٹائی کی۔جس پر ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔ اس کے ایک دن بعد بلڈوزروں نے ایم ایم آر مضافاتی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو گاڑیاں چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا بھائیندر میونسپل کارپوریشن نے فٹ پاتھ پر قائم عارضی دکانوں اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *