اسرائیل، فوج کے ذریعہ امن قائم نہیں کرسکتا: یوروپین یونین

[]

نئی دہلی: یوروپین یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے پیر کے دن کہا کہ اسرائیل صرف فوج استعمال کرتے ہوئے امن قائم نہیں کرسکتا۔

تنازعہ فلسطین کی یکسوئی کا واحد راستہ 2 ریاستی حل ہے۔ انہوں نے دُہرایا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کی مذمت کرچکی ہے جو غزہ میں حملہ کے بعد ریاست ِ فلسطین کی بات ماننے کو تیار نہیں۔

جوزف بوریل نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل چاہتے ہیں۔ آئیے اس پر بات کریں۔ انہوں نے مختلف عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے اپنی ثالثی بات چیت سے قبل میڈیا کو یہ بات بتائی۔

وہ اسرائیلیوں سے کہہ چکے ہیں کہ صرف فوجی طریقہ سے امن و استحکام نہیں قائم ہوسکتا۔ انہوں نے پوچھا کہ اسرائیلیوں کے ذہن میں دوسرا حل کیا ہے؟ کیا وہ چاہتے ہیں کہ سارے فلسطینی چلے جائیں یا وہ سارے فلسطینیوں کو ہلاک کردیں گے؟۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *