ایران۔ پاکستان تعلقات میں سدھار

[]

نئی دہلی: ایران اور پاکستان نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ ان کے سفراء اپنے عہدوں پر لوٹ سکتے ہیں۔

پاکستانی وزارت ِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایکس پر لکھا کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد طئے پایا کہ دونوں ممالک کے سفراء 26 جنوری تک اپنے عہدوں پر واپس آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ جلیل جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان آئیں گے۔ گزشتہ جمعرات کو ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مزائل حملہ کیا تھا۔

کم ازکم 2 بچے جاں بحق اور دیگر 3 زخمی ہوئے تھے۔ تہران نے کہا تھا کہ اس نے ایرانی صوبہ سیستان۔ بلوچستان کے اندر حملے کرنے والے سنی مسلح گروپ جیش العدل کو نشانہ بنایا۔

اندرون 48 گھنٹے پاکستان نے ایران کے اندر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم ازکم 9 افراد کو ہلاک کردیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب پاکستان اور ایران نے اپنے سفراء کی بحالی پر باہمی رضامندی ظاہر کی ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان آرہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ‘ پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ہورہا ہے۔ یہ پیشرفت چینی وزیر خارجہ کے ثالثی مشن پر پاکستان دورہ کی خبروں کے بیچ ہوئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *