مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے سالار جنگ میوزیم میں نئی گیلریوں کا افتتاح کیا۔
حیدرآباد۔22/جنوری(سفیر نیوز) حیدرآباد کے مشہور و معروف میوزئیم سالار جنگ میوزیم میں پانچ نئی گیلریوں کا اضافہ کیا گیا جو یورپی سنگ مرمر یورپی کانسی کے ہندوستانی پتھر کے مجسمہ بیدری کے سامان اور لیمپس فانوس سے بنا ہوا ہے کا آج مرکزی وزیر و صدر تلنگانہ بی جے پی جی کشن ریڈی نے افتتاح کیا۔اس افتتاحی تقریب میں مہمانانِ اعزازی پدم ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ایکا یادگیری راؤ، سابق چیئرمین آئی سی ایچ آر وائی سُدرشن راؤ نے شرکت کی۔ ڈائرکٹر ایس جے ایم آشیش گوئل، سابق ڈائرکٹر ایس جے ایم ڈاکٹر اے ناگیندر ریڈی، پروفیسر وی کشن راؤ، اسسٹ کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف امیت کمار، اے سی پی میرچوک ڈیویژن وینکٹیشور راؤ۔ بی جے پی ضلع صدر گولکنڈہ، وی پانڈو یادو، سابق ریاستی ترجمان تلنگانہ میر فراست علی باقری، بی جے پی چارمینار کنٹسٹیڈ ایم ایل اے محترمہ میگھا رانی اگروال اور بی جے پی کے سینئر لیڈران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔یہ نئی گیلریاں دنیا کے سب سے بڑے عجائب گھروں میں سے ایک ہے جو سالار جنگ میوزیم میں مزید شان و شوکت میں اضافہ کریں گی۔