[]
ممبئی۔ ملک کے سب سے بڑے ممبئی میں واقع سمندری برج ممبئی ٹرانس ہاربر لنک پر پہلا حادثہ ہوا۔ برق رفتاری سے گزرنے والی کار برج کی ریلنگ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ حادثہ فلمی انداز میں پیش آیا۔ یہاں سے گزرنے والی دوسری کار میں سوار افراد نے حادثہ کی فلم بندی کی اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چرلے سے ممبئی کی سمت ایک کار جا رہی تھی۔ اس کار میں دو خواتین اور تین بچے سوار تھے حادثہ میں وہ زخمی بتائے گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔اس سمندری پل سے جہاں ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بہتر رابطہ فراہم ہورہا ہے وہیں اس پل کی تعمیر سے ممبئی سے پونے، گوا اور جنوبی ہندوستان کے سفر کا وقت بھی کم ہوگیا۔
وزیر اعظم مودی نے ملک کے اس سب سے طویل سمندری پل کا افتتاح کیا تھا۔اٹل سیتو تقریباً 17840 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کا سب سے لامبا سمندری پل ہے اس کی تعمیر میں کئی طرح ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، جنہیں ہندوستان میں پہلی بار استعمال کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے سب سے طویل سمندری پل اٹل سیتو میں استعمال ہونے والی روشنیوں سے آبی ماحول کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔