[]
دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ راہل گاندھی 22 جنوری کو نگاؤں ضلع میں سری سری شنکر دیو کی جائے پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
جے رام رمیش نے لکھا، ’’سری سری شنکردیو ہندوستان کے سب سے بڑے مذہبی گرو، سماجی مصلح اور ثقافتی شخصیات میں سے ایک تھے۔ 15ویں-16ویں صدی کی ایک ایسی شخصیت جو آج بھی نہ صرف آسام کے لوگوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے تحریک کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ان کی پوری زندگی اور تعلیمات موجودہ دور میں قدرے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ 22 جنوری کو علی الصبح بھارت جوڈو نیائے یاترا کے نویں دن راہل گاندھی نگاؤں ضلع کے باردووا ستر میں سری سری شنکر دیو کی مقدس جائے پیدائش پر ان کو جذباتی خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘