[]
اِٹاوہ (یوپی): سماج وادی پارٹی قائد شیوپال سنگھ نے 1990 میں ملائم سنگھ یادو دورِ حکومت میں کارسیوکوں پر فائرنگ کو جائز ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ دستور کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کے عدالت کے حکم پر عمل کرنا ضروری تھا۔
اِٹاوہ میں جمعرات کے دن ان سے بی جے پی کے الزام کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ ملائم سنگھ حکومت نے کارسیوکوں پر گولیاں چلائیں۔
شیوپال سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو گمراہ کرنے اس مسئلہ پر جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا حکم تھا کہ جوں کا توں موقف برقرار رکھا جائے۔ 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح پر انہوں نے کہا کہ ان کا سارا کنبہ درشن کے لئے ایودھیا جائے گا تاہم ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ بی جے پی کی سیاسی تقریب ہے۔