ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری

[]

حیدرآباد: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر حیدرآباد ٹمریز کی سرکاری ویب سائٹ tmreistelangana.cgg.gov.in کے ذریعے اقلیتوں (مسلمان‘ عیسائی‘ پارسی‘ جین‘ سکھ اور بدھسٹ) کمیونٹیز اور غیر اقلیتوں (ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی‘ او سی) کے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کررہے ہیں۔

40 ٹی ایم آر اسکولس میں کلاس پنجم میں داخلے‘ 40 جونیئر کالجس (جنرل اینڈ ووکیشنل) اور 4 سی او ای ٹی ایم آر جونیئر کالجس میں اور اقلیتوں (مسلمانوں‘ عیسائیوں‘ پارسیوں کے لئے بیک لاگ ویکنسیس کے لئے)‘ جینز‘ سکھ اور بدھ) تعلیمی سال 2024-25 کے لئے کلاس VI‘ VII اور VIII میں‘ آف لائن درخواست فارم متعلقہ اسکولوں اور جونیئر کالجوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور آن لائن اپ لوڈنگ کے لئے براہ راست متعلقہ پرنسپلز کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ٹی ایم آر جونیئر کالجوں میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلے کے لئے ٹمریز طلباء کو ترجیح دی جائے گی جو ٹمریز کے اصولوں کے مطابق ان کی اہلیت سے مشروط ہے۔

انتخاب کا معیار پانچویں جماعت کے لئے اقلیتوں کے لئے پہلے آؤ‘ پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر اور غیر اقلیتوں کے لئے بذریعہ لکی ڈپ انتخاب عمل آئے گا۔ چھٹویں‘ ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے بیک لاک (اقلیتوں کی ویکنسیس) پہلے آؤ‘ پہلے پاؤ‘ کی بنیاد پر انتخاب عمل آئے گا۔

انٹرمیڈیٹ سی ای او ٹی ایم آر جے سی اسکریننگ ٹسٹ کے بعد بذریعہ انٹرویو ہوگا۔ امیدوار جنرل ووکیشنل اور سی او ای دونوں کالجوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

تمام زمرہ جات میں پانچویں جماعت‘ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایر‘ چھٹویں‘ ساتھویں اور آٹھویں جماعتوں (اقلیتوں کو) (بیک لاگ ویکنسیس) کے لئے 18 جنوری تا 6 فروری مفت آن لائن درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

پانچویں جماعت کے امیدواروں کا انتخاب‘ اسناد کی تصدیق اور داخلہ کا عمل تمام زمرہ جات کے لئے اور چھٹویں‘ ساتھویں اور آٹھویں جماعتوں (اقلیتوں کو) (بیک لاگ ویکنسیس کیلئے)‘ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر (تمام زمرہ جات کیلئے) 01-05-2024 تا 10-05-2024 تک عارضی /ایس ایس سی 2024 کے نتائج جاری ہونے کے فوری بعد ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر تمام زمروں کے لئے اسکریننگ ٹسٹ 25 فروری کو ہوگا اور انٹرویو کے بعد داخلہ کا عمل ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *