[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں کے امور کے ذمہ دار ذیلی ادارے یونیسیف نے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی کی وجہ سے 435 معصوم اور بے گناہ بچے ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے کہا ہے کہ سینکڑوں بچے ہلاک اور ہزاروں زخمی ہونے کے علاوہ بچوں کے حقوق کی پامالی کے ہزاروں واقعات رونما ہوئے ہیں۔ملک میں بیروزگار جوانوں کی تعداد بھی بڑھ کر 14 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
دراین اثناء اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے امور مہاجرین نے کہا ہے کہ سوڈانی صوبے سفید نیل میں تقریباً 300 بے گھر بچے خسرہ اور غذائی قلت کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔