[]
منڈیا (کرناٹک): ایک مسلم لڑکے کے ایک 15سالہ ہندو لڑکی کو بھگالے جانے کے کیس نے پیر کے دن فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا۔ ہندو کارکنوں نے لوجہاد کا الزام عائد کیا۔
واقعہ ضلع منڈیا کے کے آر پٹنا پولیس اسٹیشن میں رپورٹ ہوا۔ لڑکی کے ماں باپ نے شکایت درج کرائی۔ پولیس کے بموجب 19 سالہ سید تبریز 12 جنوری کو ایک کمسن ہندو لڑکی کو بھگالے گیا۔ دونوں کے آر پیٹ ٹاؤن کے رہنے والے ہیں۔
پولیس نے ماں باپ کی شکایت پر لڑکا لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔ ماں باپ نے مسلم لڑکے کے خلاف پوکسو کیس بھی درج کرایا۔ہندو تنظیموں نے اس سلسلہ میں احتجاج کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کے آر پیٹ ٹاؤن میں ہندو لڑکیوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔
دوسرا فرقہ لو جہاد کے لئے اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ کیس این آئی اے کو سونپا جانا چاہئے۔ پولیس تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔