دہلی شراب کیس میں بی آر ایس رکن کونسل کویتا کو نوٹس

[]

حیدرآباد _ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بی آر ایس کی رکن کونسل  کویتا کو  دہلی شراب معاملے میں  ایک بار پھر  نوٹس جاری کیا ہے۔ ای ڈی  نے منگل 16 جنوری کو دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی حکام نے کویتا کو ماضی میں دو بار نوٹس دیا ہے۔ کویتا نے ای ڈی کے طریقہ کار کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی جس نے دو دن تک معاملے کی جانچ کی۔  اتنے دنوں کے بعد ای ڈی نے کویتا کو دوبارہ نوٹس جاری کیا جس سے بی آر ایس لیڈروں اور کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *