پرواز میں تاخیر کا اعلان، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

[]

دہلی : خراب موسم اور دھند کے باعث کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ایسے میں مسافر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور پائلٹ کو تھپڑ مار دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈیگو طیارے میں سوار مسافر 13 گھنٹوں کی تاخیر کے باعث غصے میں آگ بگولا ہوگیا اور تاخیر کا اعلان کرتے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا۔

انڈیگو طیارے کو دہلی ایئر پورٹ سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

ہراسانی کا شکار پائلٹ نے واقعے کے بعد تھپڑ مارنے والے مسافر، جس کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی ہے، کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

پائلٹ کی شکایت پر مسافر کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مسافر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان سب میں طیارے کا عملہ قصور وار نہیں ہے، طیارے کے عملے کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ ویسے ہی کام کرتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *