صہیونی فوج کی غرب اردن میں کاروائی، شہید العاروری کی بہنیں گرفتار

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فورسز کی جانب غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ 

صہیونی فوج نے البیرہ اور العاروری کے قصبوں کا علی الصبح محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

اس موقع پر صہیونی فورسز نے حال ہی میں صہیونی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے اعلی رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازین نابلس اور دیگر شہروں میں بھی صہیونی فورسز کے حملوں اور فلسطینی بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ 

صہیونی فوج کے حملوں اور چھاپوں کے دوران فلسطینی جوانوں نے مزاحمت کی اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش آئے۔

غرب اردن کے علاقے جنین پر صہیونی فورسز کے حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *