غزہ میں جارحیت سے نسل پرست صہیونی حکومت کی تباہی کا خطرہ ٹل نہیں سکتا، ایرانی وزارت خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت کے 100 دن پورے ہونے کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان سو دنوں میں ایک لاکھ فلسطینی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان جرائم کی وجہ سے صہیونی حکومت کو تاریخ میں بدنام حکومت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انوہں نے کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کے باوجود اسرائیل کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔ صہیونی حکومت جنایتوں کے ذریعے تباہی کا خطرہ ٹالنا چاہتی ہے۔ ان جنایتوں کی وجہ سے صہیونی حکومت کو تباہی کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا غزہ میں انسانیت سوز مظالم کی وجہ سے صہیونی حکومت بین الاقوامی برادری کے سامنے سر نہیں اٹھانے کی جرائت نہیں رکھتی ہے۔ مستقبل فلسطین اور فسلطینی عوام کا ہے جنہوں نے اب تک صبر اور استقامت سے حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *