[]
اے آئی ممالک کے اندر آمدنی اور پیسہ کے مساوات کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کا ماننا ہے کہ اے آئی اختیار کرنے کے نتیجہ کار بڑی آمدنی والے اور نوجوان مزدوروں کی تنخواہ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ کم آمدنی والے اور زیادہ عمر والے ملازمین پچھڑ سکتے ہیں۔ جارجیوا نے کہا کہ ’’ہم آمدنی زمرہ کے اندر پولرائزیشن دیکھ سکتے ہیں، جو مزدور اے آئی کا استعمال کر سکتے ہیں ان کی پروڈکٹیویٹی اور تنخواہ میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ممالک کے لیے وسیع سماجی سیکورٹی جال قائم کرنا اور کمزور مزدوروں کے لیے از سر نو تربیت پروگرام پیش کرنا اہم ہے۔‘‘ جارجیوا نے کہا کہ ’’ایسا کر کے ہم اے آئی تبدیلی کو زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں۔ ذریعہ معاش کی حفاظت کر سکتے ہیں اور عدم مساوات پر لگام لگا سکتے ہیں۔‘‘