پی ٹی آئی ’بلے‘ کے نشان سے محروم، الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار

[]

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی کاپی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے 14 اراکین نے انتخابات کے بارے میں شکایت کی۔

اراکین نے پی ٹی آئی سے تعلق ثابت کیا، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کئی شکایات ملیں، الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنایا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے میں پی ٹی آئی کوانتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی، پشاور ہائی کورٹ کو لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *