حیدرآباد میں ڈھونگی بابا گرفتار

[]

حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ ایسٹ زون ٹیم نے چھتری ناکہ پولیس کی مدد سے ایک نقلی نجومی کو دھوکہ دہی اور کالاجادو کے سلسلہ میں رقم لینے پر گرفتار کرلیا۔

ساؤتھ ڈپٹی کمشنر پولیس پی سائی چتنا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کے سری کانت ریڈی کی شکایت پر ملزم ایس ایم پرمام عرف کویا راجو عرف ارجن راجو عرف منجو عمر 38 سال رہاش کریم آباد ورنگل کو

گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقد 14 لاکھ 65 ہزار روپئے، ایک موبائل فون، ایک کریڈٹ کارڈ، 2 الگ الگ بینکس کے ڈبٹ کارڈس اور دیگر کا میٹریل ضبط کرلیا۔

شکایت گزار کا علاج اس ڈھونگی بابا کے پاس چل رہا تھا۔ ان کی ماں کے علاج کے لیے 2 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دن جملہ 13 لاکھ روپئے ڈھونگی بابا کو ادا کیے گئے۔

پھر شکایت گزار کی شکایت پر چھتری نگر پولیس نے کرائم کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی پر یقین نہ کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *