مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے متعلق ایک نئی ویڈیو شائع کرتے ہوئے قابض رجیم کو خبردار کیا ہے۔
ویڈیو فائل میں لکھا ہے کہ اب کہانی سنانے کے لئے کوئی نہیں بچا، وقت ختم ہو رہا ہے۔
اس پیغام میں سرایا القدس نے اشارہ کیا کہ وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے اور اگر نیتن یاہو کی کابینہ مزید تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کرتی ہے تو پھر غزہ میں مزید قیدی زندہ نہیں رہ سکتے۔
اس ویڈیو میں قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے نیتن یاہو کے جھوٹے وعدوں کا ایک حصہ دوبارہ شائع کرکے توجہ دلائی گئی ہے۔