ترکیہ میں شامی پناہ گزین بچے پر تشدد کا ہولناک واقعہ

[]

انقرہ: جنوبی ترکیہ کی ریاست غازی عنتاب میں شامی پناہ گزین بچے پر حملے کے واقعے نے ملک میں شدید ہنگامہ اور غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

14 سالہ بچے کا ریاست کے اندر واقع ایک ہسپتال میں علاج جاری رہنے کے دو روز بعد اس کیس کی ایک ویڈیو اور دیگر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بچے کو چند روز قبل اغوا کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے اس کی زبان جلا دی تھی اور اس کے سر کے بال نوچ ڈالے تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فٹ بال کے کھیل سے شروع ہوا جب شامی پناہ گزین بچہ احمد ریاست کے علاقے “جمہوریت” میں واقع ایک اسکول میں کھیل رہا تھا، لیکن اس بچے نے ترک بچوں سے بحث کی جنہوں نے اپنے افراد خاندان کو اطلاع دی۔

انہوں نے اسے مارا پیٹا اور پھر اسے دور دراز کے علاقے میں منتقل کر دیا۔ اس جگہ انہوں نے بچے کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شامی بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کئی طریقے تھے جن میں اسے دھاتی اوزاروں سے مارا گیا۔

اس کے بال نکالےگئے۔ بال اس کے منہ میں ڈالےگئے۔ اس کے علاوہ اغوا کاروں نے اس کے چہرے پر بیگ رکھ کر اس کی سانس روکنے کی کوشش کی۔ اس واقعہ نے انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

تشدد کے طریقے احمد کو دھاتی اوزاروں سے مارنے، اس کے بال کھینچنے اور اسےپانی میں غوطے لگانے محدود نہیں تھے، بلکہ اغوا کاروں نے اسے سڑک کے کنارے چھوڑنے سے پہلے اس کی زبان اور اس کے جسم کے کچھ حصوں کو سگریٹ سے جلا ڈالا۔ پھر وہ اسے نیم مردہ حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر چلے گئے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *