اسکل سنٹر اور یونیورسٹیاں قائم کرنے کا منصوبہ: سریدھر بابو

[]

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعتیں و انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مندی سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ضلع میں اسکل سنٹر اور اسکل یونیوسٹیاں قائم کرنے  پر حکومت غور کررہی ہے۔ تاکہ نوجوانوں بالخصوص دیہی نوجوانوں کو روزگار سے وابستہ کیا جاسکے۔

ڈی سریدھر بابو آج سکندرآباد میں دفتر ڈائرکٹر اور کمشنر یوتھ سروسیز میں یوتھ ڈے کے موقع پر جاب میلے کے افتتاح کے بعدخطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہنرمندی کو ترقی دینے پر زور دے رہی ہے۔

آئندہ5برسوں میں تلنگانہ انتہائی وسائل کی فراہمی میں نمبرون بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق 2لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے۔

 اس ضمن میں حکومت منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اس کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تاکہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔

2لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کرنے کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے والی سابقہ بی آر ایس حکومت کو سحت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نوجوانوں کی عمر کے 10سال ضاعء ہوگئے کئی نوجوانوں نے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

 تاہم کانگریس حکومت نے 2لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پرتقررات کے لئے تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام اور ان کیلئے درکار ہنر مندوں کو اس میں ہلانے کیلئے اسکل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری عوامی حکومت ہے۔ زبان کی فکر نہ کریں۔ آپ اسکل یونیورسٹیوں میں مہارت حاصل کریں آپ کا ٹیالنٹ سامنے آئے گا۔ تاہم دیہی نوجوانوں کو آگے آنے کی کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ہم خصوصی فنڈ فراہم کرکے انہیں روزگار فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈگری میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کورس شروع کیا جارہا ہے۔ اس شعبہ میں بھی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے علاوہ ضلع سطح پر بھی جاب میلہ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یوتھ سروس کے عہدیدار نے بتایا کہ یوتھ سرویس کی جانب سے قبل ازیں 35ہزارافراد کو ملازمتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جاب میلہ سے استفادہ حاصل کرنے اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *