امریکہ کی جانب ایرانی بحریہ کے زیرقبضہ تیل بردار کشتی کو چھوڑنے کا مطالبہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحیرہ عمان میں ایرانی بحریہ کی جانب سے امریکی تیل برادر کشتی کو قبضے میں لئے جانے کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکی کشتی کو فوری طور پر چھوڑ دے۔

اس سے قبل 2 امریکی فوجی حکام نے جمعرات کو فاکس نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ ایرانی فوج نے خلیج عمان میں ایک تیل بردار کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے آج صبح ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی تیل بردار کشتی کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

تیل بردار کشتی سوئز راجان آپریل 2023 میں ایرانی تیل چوری کرنے میں ملوث تھی۔ کشتی کا نیا نام نیکولس ایس ٹی رکھا گیا تھا جس کو آج عدالتی حکم کے بعد ایرانی بحریہ نے قبضے میں لیا ہے۔ نیکولس ایس ٹی بحیرہ عمان میں تیل لے جارہی تھی لیکن ایرانی بحریہ کی خصوصی ٹیم نے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل پر ڈاکہ ڈالنے کے بدلنے کشتی کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *