[]
سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی کو جمعرات کے روز اننت ناگ میں حادثہ پیش آیا جس وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا تاہم محبوبہ مفتی بال بال بچ گئیں اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اننت ناگ میں سنگم کے نزدیک پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
جس وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کو چوٹ آئی جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ التجا مفتی نے ایکس پر لکھا ؛”اننت ناگ میں محبوبہ مفتی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم اللہ کا شکر ہے کہ حادثے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔“
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے ایکس پر لکھا:”محبوبہ مفتی کی گاڑی کو اننت ناگ میں حادثہ پیش آیا ، غنیمت یہ رہی ہے کہ اس حادثے میں کسی کو چوٹ نہیں آئی۔ “ انہوں نے کہا:’ حادثے کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ‘