افریقی فٹبالر ساڈیو نے اپنی دوست عائشہ سے شادی کرلی

[]

ڈاکار۔(سنیگال): افریقی ملک سینیگال کے اسٹار فٹبالر ساڈیو مانے نے اپنی دوست عائشہ تمبا سے شادی کرلی۔ رپورٹس کے مطابق سنیگال کے کپتان اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی ساڈیو مانے ڈاکار میں منعقدہ ایک نجی تقریب میں اپنی دوست عائشہ تمبا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اسٹار فٹبالر نے افریقہ کپ آف نیشنز کے آغاز سے محض 6 قبل شادی کی۔ فرائض سرانجام دینے سے قبل ساڈیو مانے نے آبائی شہر بمبالی میں تعمیر کردہ ایک اسٹیڈیم بھی افتتاح کیا تھا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیاہے کہ 31 سالہ النصر اسٹرائیکر نے اپنی دوست عائشہ تمبا کو اس وقت دیکھا جب وہ 16 سال کی تھیں۔

شادی کی اس تقریب میں مانے کے اہلخانہ، دوستوں اور کچھ قریبی ساتھی فٹبالرز نے شرکت کی۔ سال 2022 میں ایک تقریب کے دوران ساڈیو مانے نے کہا تھا کہ میں نے بہت سی لڑکیوں کو دیکھا ہے جو مجھ سے پوچھتی ہیں کہ میں نے شادی کیوں نہیں کی لیکن افسوس کہ آپ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ جس عورت سے میں شادی کروں گا وہ سوشل نیٹ ورک پر نہیں ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *