میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی:ممتابنرجی

[]

کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج جے نگر میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی۔ 34برسوں تک سی پی ایم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔آج وہ ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے 34برسوں میں بائیکاٹ کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔کبھی اسکول کا بائیکاٹ تو کبھی کالج کا بائیکاٹ کیا جاتا تھا مگر آج حالات معمول پر ہے ۔

ممتا بنرجی نے بوگتوئی میں جوکچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔مرکزی ایجنسیوں کی جانچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ۔جائدادیں ضبط کرلی گئیں مگر معاوضہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ چٹ فنڈ سی پی آئی ایم کے دور میں فروغ پایا ۔

مگر گرفتاریاں ترنمول کانگریس کے لوگوں کی ہوئیں ۔کیوں کہ سی پی آئی ایم ، بی جے پی کے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں ۔اب بنگال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اس کے برعکس ویڈیو پھیلا رہی ہے۔ آپ جوابی ویڈیو بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جھوٹی ہے۔ شکایت کرو۔

وزیر اعلی نے یہ بھی کہاکہ مرکزی حکومت نے 100دن کام اسکیم کا فنڈ روک دیا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے اسکیم کو نہیں روکا ہے۔سڑک کی تعمیر سے 5 لاکھ جاب کارڈ ہولڈروں کو کام ملے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *