صہیونیوں کا مغربی کنارے پر حملہ؛ 14 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ قلقیلیہ شہر پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے میں کم از کم ایک بچہ شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ قلقیلیہ شہر میں قابض فوج کے حملے کے بعد 14 سالہ نوجوان فارس شہرابیل ابو سمرہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسے قلقیلیہ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

گذشتہ روز قابض فوج نے قلقیلیہ کے مغربی علاقے میں النقر محلے پر چھاپہ مارا جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، اس دوران قابض فوجیوں نے فلسطینی شہریوں اور گھروں پر گولیاں چلائی اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔

گذشتہ روز فلسطینی وزارت صحت نے بھی نابلس شہر پر حملے کے دوران اسرائیلی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینی نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

 اس رپورٹ کے مطابق 23 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عبدالکریم نادی کو نابلس کے العین کیمپ پر صیہونی غاصب فوج کے حملے کے دوران سینے میں گولی لگی اور وہ شہید ہوگیا۔ 

فلسطین کی ہلال احمر نے بتایا کہ نابلس پر صیہونی غاصبوں کے حملے میں ایک خاتون سمیت 3 دیگر فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

صہیونی فوجیوں نے العین کیمپ میں مطلوب فلسطینی نوجوان نور بسیونی کو گرفتار کرنے کے بعد نابلس شہر سے پسپائی اختیار کی۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق حال ہی میں ایک بچے کی شہادت کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 202 ہو گئی ہے جن میں 37 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب صہیونیوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ کرنے اور مسجد الاقصیٰ پر حملے کے منصوبے کے ردعمل میں فلسطینی حلقوں نے صہیونی حملوں کا مقابلہ کرنے کی کال دی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی آج رات اس مارچ کو ہیکل سلیمانی کی تباہی کے بہانے سے منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور کل صبح وہ اسی بہانے مسجد الاقصی پر حملے کریں گے۔

اس سلسلے میں مختلف فلسطینی گروپوں نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں حاضر ہونے اور شہروں کے چوکوں پر فلسطینی پرچم بلند کرنے کی دعوت دی تاکہ غاصب آباد کاروں کے اس اقدام کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ان گروہوں نے فلسطینی عوام سے کہا کہ وہ اس بابرکت اسلامی مقام میں حاضر رہیں اور جمعرات کی صبح مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرکے تاکہ وہیں بیٹھے رہیں تاکہ غاصب صہیونیوں کے حملوں سے نمٹا جا سکے۔

انجمن علمائے فلسطین نے ایک بیان میں عرب دنیا اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیکل سلیمانی کی تباہی کی برسی کے موقع پر مسجد الاقصی پر انتہا پسند صہیونیوں کے حملوں کا مقابلہ کریں۔

 اس انجمن نے تمام مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ کے تقدس کا ذکر کرتے ہوئے غاصبوں کو متنبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں اور ان کے صبر کا امتحان نہ لیں۔

نیز اس انجمن نے فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں مزاحمتی جوانوں کی حمایت جب کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی ہم آہنگی کو ختم کرتے ہوئے فلسطینی ہیروز کو موقع دیں کہ وہ غاصب صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں دردناک حملے کر سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *