[]
نظام آباد:9 جنوری (اردو لیکس ) تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد حسام الدین کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج ارجن ایوارڈ عطا کیا۔ محمدحسام الدین نظام آباد کے مشہور باکسر کوچ صمصام الدین کے فرزند ہے اور اپنے والد کی نگرانی میں حسام الدین نے قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلتے ہوئے نظام آباد، تلنگانہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
حسام الدین بچپن سے ہی باکسنگ میں دلچسپی رکھتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ ہر روز سابقہ کلکٹریٹ گراؤنڈ میدان پہنچ کر تربیت حاصل کرتے رہے پہلی مرتبہ 2007 ء میں اسکول سطح پر مہاراشٹرا میں کھیلوں میں مقابلہ کیا تھا اور 2008 ء میں اسکول سطح کے مقابلہ میں اور اس طرح حسام الدین قومی سطح پر کھیلنا شروع کیا اور 2012 ء میں یوتھ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ پٹالیہ میں سلور میڈل اور 2011 ء میں کاکینڈا میں سلور میڈل حاصل کیا۔ ء میں کیوبا میں 2012 ء میں فائنڈ لائن اور 2012 ء میں یوتھ ورلڈ باکسنگ آرمینا، 2014 ء میں اوپن انٹرنیشنل چمپئن چینا میں منعقدہ کھیلوں میں شرکت کی اور 2015 ء میں 6th ورلڈ ملٹری گیمس کوریا برونز میڈل، 2017 ء میں 68 ویں انٹرنیشنل باکسنگ بلغاریہ اور 2017 ء میں بنکاک مقابلہ میں شرکت کی اسی طرح 2017 ء میں انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ اولان بیاٹر منگولیا میں کھیلتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔ 2018 ء میں دہلی میں بروز، صوفیا بلبریا میں بروز، آسڑیلیا میں بروز، 2018 ء میں جرمنی میں گولڈ میڈل، 2019 ء میں جی بی انٹرنیشنل فیلڈلائن میں سلور میڈل اور 2019 ء میں پولینڈ میں سلور میڈل، تھائی لینڈ میں سلور میڈل، چینا میں 2020 ء میں گولڈ میڈل، 2021ء میں اسپین میں سلورمیڈل، 2022 ء میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس برونز میڈل اور 2023 ء میں آئی بی اے میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ تھاسکنٹ میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔
صدر جمہوریہ درودپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں 2023 کے لیے کھیلوں اور مہم جوئی سے متعلق قومی ایوارڈز عطا کیے۔ کرکٹر محمد شامی، شطرنج کھلاڑی آر-ویشالی، تیر انداز اوجس پروین Deotale اور آدتیہ گوپی چند سوامی، گولف کھلاڑی دِکشا ڈاگر اور کبڈی کے کھلاڑی پون کمار اور ریتو نیگی کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔
ہاکی کے کھلاڑی کرشن بہادر پاٹھک اور ٹی شوشیلا چانو، کھوکھو کھلاڑی نسرین، لان بال کھلاڑی پنکی، نشانے باز ایشوری پرتاپ سنگھ اور ایشا سنگھ، اسکوائش کھلاڑی ہریندرپال سنگھ سندھو، ٹیبل ٹینس کھلاڑی Ayhika مکھرجی، کشتی کھلاڑی سنیل کمار اور انتم، Wushu کھلاڑی Roshibina دیوی، نابینا کرکٹر Illuri اجے کمار ریڈی، Para تیر انداز شیتل دیوی اور Para Canoeing کھلاڑی پراچی یادو کو ارجن ایوارڈز دیئے گئے۔
کشتی کے کوچ للت کمار، شطرنج کے کوچ، آر بی رمیش، Para ایتھلیٹکس کوچ مہاویر پرساد سینی، ہاکی کوچ شویندر سنگھ اور دیگر کو درونا آچاریہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
بیڈمنٹن کے لیے ManJusha Kanwar ، ہاکی کے لیے ونیت کمار شرما اور کبڈی کےلئے کویتاSelvaraj کو کھیلوں میں لائف ٹائم Achievment کے لیے دھیان چند ایوارڈ عطا کیا گیا۔
اِس تقریب کے دوران جین ڈیمڈ یونیورسٹی اور بنگلورو اور اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن لمیٹڈ کو راشٹریہ کھیل پرسکار عطا کئے گئے۔
اِس موقع پر مہم جوئی ایوارڈز 2023 بھی عطا کئے گئے۔ ایوارڈ تقریب میں کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور دیگر معززین موجود تھے۔