[]
ورنگل _ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ایک نوجوان لڑکی اجنبی نوجوانوں کے ساتھ مل کر ویڈیو بناتی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کرتی تھی بہن کی یہ حرکت اس کے بھائی کو پسند نہیں آتی تھی اس مسئلہ پر ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے اور وہ بھائی کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر ویڈیو بتاتی تھی جس پر اس کے بھائی نے بہن کا مسل سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الندو میں سنسنی پیدا کرنے والے نوجوان لڑکی کے قتل کیس کا معمہ حل ہو گیا ہے۔20 سالہ لڑکی اجمیری سندھو عرف سنگھاوی راجیو نگر ٹانڈہ، الیندو منڈل، کتہ گوڑم ضلع سے تعلق رکھتی تھی گھر میں اس کی ماں اور بھائی رہتے تھے اور وہ محبوب آباد کے ایک پرائیویٹ میڈیکل اسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھی ۔ سندھو سوشل میڈیا پر متحرک تھیں۔
وہ بطور نرس کام کرتے ہوئے یوٹیوب ویڈیوز بناتی تھی۔ بھائی ہری لال کو یہ پسند نہیں آیا۔ ویڈیوز بنانا بند نہ کرنے پر ہری لال نے موسل سے سندھو پر حملہ کر دیا۔ جس پر وہ شدید زخمی ہو گئی۔اسے ورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل لے جانے کے دوران راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
بھائی نے بہن کی موت کو حادثہ بتایا لیکن رشتہ داروں نے شک کی بنیاد پر پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
Sister used to make such videos, brother killed sister pic.twitter.com/rAyWAsPAn0
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) July 26, 2023