افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت کپتان مقرر، کوہلی کی بھی واپسی

[]

ٹیم انڈیا اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی-20 میچ 11 جنوری کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 14 جنوری کو اندور میں، جبکہ آخری میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے اتوار کو افغانستان کے خلاف 11 جنوری سے موہالی میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ روہت کو دوبارہ ٹی-20 کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ جبکہ سلیکٹرز نے محمد سراج اور جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے۔

کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا تھا کہ وہ ٹی-20 ٹیم میں انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ روہت تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کے آفیشل کپتان ہیں۔ تاہم انہوں نے اور وراٹ کوہلی نے ایک سال سے کوئی ٹی-20 میچ نہیں کھیلا۔

سلیکٹرز نے سیریز میں تیز گیند باز محمد سراج اور جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے۔ دراصل ٹیم انتظامیہ چاہتی ہے کہ یہ دونوں گیند باز انگلینڈ سیریز کے لیے بالکل تازہ دم رہیں۔ ہندوستانی ٹیم اور افغانستان کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ 14 جنوری کو اندور میں اور اس کے بعد آخری میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستان کی ٹیم اس طرح ہے: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، اویش خان اور مکیش کمار۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *