قرآن پاک کی دوبارہ توہین، ایران میں "انٹرنیشنل لبیک یا قرآن" کمپین کا آغاز

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے بعد ایران اور دنیا بھر کے ممالک میں ماتمی انجمنوں اور قرآنی اداروں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں ماتمی انجمنوں کے تحت شب عاشور کی مجلسوں میں سورہ مسد کی تلاوت کی جائے گی۔ 

قرآن کریم کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی سطح پر قرآنی اداروں کی جانب سے سورہ مسد کی تلاوت کی جائے گی۔

اس کمپئن میں شرکت کے خواہشمند حضرات اپنے مراسلات اور اس سے مربوط مواد ہمیں ارسال کرسکتے ہیں۔

“انٹرنیشنل لبیک یا قرآن” کمپین میں شرکت کر کے قرآن مجید کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *