حیدرآباد میں ناپ تول میں کمی،محکمہ اوزان وپیمائش نے 54مقدمات درج کئے

[]

حیدرآباد: محکمہ اوزان و پیمائش نے حیدرآباد کے کئی بازاروں میں دکانات کی تنقیح کرتے ہوئے ناپ تول میں کمی پر 54 مقدمات درج کئے ہیں کیونکہ کئی دکاندار ترازو میں بے ضابطگیوں کے مرتکب پائے گئے۔ اسسٹنٹ کنٹرولر جگن موہن ریڈی کی قیادت میں عہدیداروں نے کوتہ پیٹ، اپل، کشائی گوڑہ کے علاوہ وقارآباد میں اچانک معائنے کئے۔

 اس موقع پرکوتہ پیٹ بازارمیں گوشت ایک کلوکے بجائے صرف 800گرام ہی فروخت کرنے کی اطلاع ملی۔دکانات کی جانچ کے بعد کوتہ پیٹ رعیتوبازارمیں 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقارآباد میں 29 اور اپل اور کشائی گوڑا میں ہر مقام پر 6کیس درج کیے گئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *