جنس کی تبدیلی پر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا، خاتون اور کرایہ کے قاتل گرفتار

[]

حیدرآباد: جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعہ شوہرکا قتل کروایا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئی۔بیوی اور کرائے کے قاتلوں کو اس واردات کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ویدھا نامی خاتون نے اپنے شوہر ڈی وینکٹیش کو قتل کرنے کیلئے 18لاکھ روپئے کی رقم ان کرائے کے قاتلوں کو اداکی۔یہ خاتون اپنے شوہر پر برہم تھی کیونکہ اس نے سرجری کے ذریعہ اپنے جنس کو تبدیل کرلیا تھا جس کے بعد اس نے اپنا نام روجا رکھاتھا۔

وینکٹیش کا 11دسمبرکو شراب کی پارٹی کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق اس جوڑے کی شادی 2014میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کو ایک 8سالہ بیٹی ہے۔وینکٹیش نے اپنے جنس کو تبدیل کردیاجس کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

 کیونکہ وینکٹیش جنس کی تبدیلی کے بعد سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا جبکہ اس کی بیوی پرائیویٹ اسکول ٹیچر کے طورپر کام کررہی تھی۔اس مسئلہ پر ان دونوں میں جھگڑے ہوا کرتے تھے۔اسکول پہنچ کر اس کے شوہر کی ہنگامہ آرائی کے سبب خاتون اپنی ملازمت سے بھی محروم ہوگئی۔

وینکٹیش اپنی بیٹی پر بھی بھیک مانگنے کیلئے دباوڈال رہا تھاجس پر خاتون نے 32سالہ رمیش کو 4.60لاکھ روپئے کی رقم پیشگی طورپر دی تاکہ اس کے شوہر کا قتل کیاجاسکے۔

رمیش نے 24سالہ آئی شیکھر اوردیگر دو کی مددحاصل کی۔وینکٹیش کے ساتھ شراب کی پارٹی کے بعد 11دسمبر کو اس کے منہ پر تکیہ رکھتے ہوئے اس کو قتل کردیاگیا۔

پولیس جس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا، کو ابتدا میں شبہ ہوا۔پولیس کو وینکٹیش کی بیوی کے اس میں ملوث ہونے کے شواہد ملے۔پولیس نے ویدھا، رمیش اور شیکھر کو گرفتار کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *