[]
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں کھیل کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ریاست میں اس کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ابھی تک کھیل سے متعلق سبھی کام آرٹس، کلچر اور یوتھ محکمہ کے ماتحت کیے جاتے ہیں۔ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ریاست میں الگ سے محکمہ کھیل کی تشکیل ہوگی۔ اب اسی محکمہ کے ذریعہ کھیل کود سے متعلق کام کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی اچھے کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دی جائے گی تاکہ نوجوان کھلاڑی اپنی پوری توجہ کھیل پر دے سکیں۔