بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین کو آگ لگادی گئی، متعدد افراد ہلاک

[]

ڈھاکہ: عام انتخابات سے قبل ووٹرز کوخوفزدہ کرنے کیلئے مسافر ٹرین کو آگ لگادی گئی۔ جس کے باعث 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 4 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ 4 لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈھاکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا اصل مقصد عام انتخابات سے قبل ووٹرز میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی حالت قابل رحم ہے۔ بائیڈن پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں خوف پھیلا رہے تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *