[]
حیدرآباد۔لفٹ لینے کے بہانے گاڑی میں سوار ہوکر لوگوں کو دھمکا کر لوٹ لینے والی شاطر خاتون کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون سلطانہ کے خلاف ایک ایڈوکیٹ نے شکایت درج کروائی جس کے بعد اس کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ایڈوکیٹ نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ کار میں جارہے تھے کہ کے بی آر پارک کے پاس ایک خاتون نے ان سے لفٹ مانگی۔
ایڈوکیٹ نے بتایا کہ انھوں نے خاتون کو لفٹ دے دی کچھ دور جانے کے بعد خاتون نے اپنے کپڑے پھاڑ لیے اور ایڈوکیٹ کو بلیک میل کرتے ہوئے کہنے لگی کہ اگر وہ اسے منہ مانگی رقم نہیں دیتا ہے تو وہ ان کے خلاف عصمت ریزی کی کوشش کا مقدمہ درج کروائے گی۔
ایڈوکیٹ نے خاتون کو کچھ روپے دے کر وہاں سے بھجوا دیا اور پولیس سے رجوع ہو کر اس بات کی شکایت کی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ خاتون اس طرح کے 17 واقعات میں ملوث ہے
اور وہ لفٹ کے بہانے گاڑی میں سوار ہو کر لوگوں کو دھمکا کر لوٹ لیا کرتی تھی۔