[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں پینڈنگ چالانات کلیٔر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ڈسکاؤنٹ آفر کے اعلان کے بعد سائبر مجرم لوگوں کو نقلی ویب سائٹ کے ذریعہ ٹھگ رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی طرح کی ایک نقلی ویب سائٹ بنا کر رقم حاصل کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس نقلی ویب سائٹ کا پتہ چلاتے ہوئے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سائبر مجرموں کی جانب سے ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ کی طرز پر نقلی ویب سائٹ بنائی گئی ہے
جس پر رقم ادا کرنے سے ٹریفک چالان ادا نہیں ہوگا بلکہ یہ رقم دھوکہ بازوں کے کھاتہ میں چلی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری اس ویب سائٹ کے ذریعہ رقم ادا نہ کریں۔