میاچ کے دوران زہریلا سانپ ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا

[]

برسبین: سابق یو ایس اوپن کے فاتح ڈومینک تھیم برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس میچ کے دوران گراؤنڈ پر زبردست ہنگامہ ہوا۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کا سب سے زہریلا سانپ ٹینس کورٹ پر آگیا جس کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ تھیم پہلے راؤنڈ کوالیفائنگ میچ کے دوران 20 سالہ آسٹریلوی جیمز میک کیب کے خلاف ایک سیٹ سے پیچھے تھے جب تماشائیوں نے کورٹ پر دھاوا بول دیا کیونکہ انہوں نے ایک سانپ کو دیکھا۔

قریب میں موجود سیکوریٹی عہدیدار جلدی سے کورٹ پہنچے اور امپائر کو کھیل روکنا پڑا کیونکہ کورٹ پر سانپ رینگ رہا تھا جس سے کھلاڑیوں اور تماشائی خوفزدہ ہوگئے۔ تھیم نے کہاکہ مجھے جانور پسند ہیں لیکن یہ بہت زہریلا سانپ ہے اور یہ ’بال بچوں‘ کے قریب تھا اس لیے یہ بہت خطرناک صورتحال تھی۔

انہوں نے کہاکہ یہ میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا اور میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ منتظمین کو چاہے کہ وہ دوبارہ ایسے واقعات روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں کیونکہ شائقین میں چھوٹے بچے بھی ہوتے ہیں جو گھبراجاتے ہیں۔

یہ سانپ 50 سنٹی میٹر لمبا تھا اور آسٹریلیا کے سب سے زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے۔ اسے جلد ہی وہاں سے ہٹادیا گیا اور اس کے بعد ہی کھیل شروع ہوسکا۔

اس کے بعد تھیم نے تین میچ پوائنٹس بچاکر اور ٹائی بریک میں دوسرا سیٹ جیت کر برابری حاصل کی۔ اس کے بعد 30 سالہ کھلاڑی نے 2-6، 7-6 (4)، 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں آسٹریلوی کھلاڑی کا مقابلہ اٹلی کے گیولیو زیپیری یا عمر جاسیکا کے درمیان ہونے والے تصادم کے فاتح سے ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *