انڈر 19 ٹورنامنٹ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے دی شکست

[]

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی بالر مارٹن خومالو نے چار اور کوینا مفاکا نے تین وکٹ لے کر اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے افغانستان کو 39 اوورز میں 174 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ افغانستان کی جانب سے رحیم اللہ زرمتی نے 47 رنز، جمشید زدران نے 33 رنز، حسن عیسیٰ خیل نے 31 رنز، وسیع اللہ ترہ خیل نے 17، فریدون داؤدزئی اور اللہ غضنفر نے 10، 10 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارٹن خومالو نے چار اور کوینا مفاکا نے تین وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ ریلی نارٹن، جوآن جیمز اور روماشن پلئی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی لوان- ڈرے پریٹوریس اور اسٹیو اسٹوک نے پہلے وکٹ کے لیے 51 رنز جوڑے۔ اسٹیو اسٹوک آٹھویں اوور میں 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ڈیوڈ ٹائیگر 13ویں اوور میں آٹھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے جنوبی افریقہ کے وکٹ گرتے رہے اور 26ویں اوور میں لوان- ڈرے پریٹوریس کے 51 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا لگا۔ روماشن پلئی 14، ریلی نارٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پانچ کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 30.4 اوورز میں 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے اللہ غضنفر اور عرب گل نے چار چار وکٹ حاصل کئے۔ فریدون داؤدزئی اور بشیر احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *