مغربی میڈیا کا یمنی فورسز پر امریکی حملے کا دعویٰ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے 2 ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر کے جنوب میں امریکی دہشت گردوں کے فضائی حملے میں یمنی فوج کے 10 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

مذکورہ ذرائع ابلاغ کے دعوے کے مطابق یمنی فوج کے 10 اہلکاروں کو بحیرہ احمر میں مارسک شپنگ کمپنی سے تعلق رکھنے والے جہاز کو گھیرے میں لینے کے دوران امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا۔

اے ایف پی نے دعویٰ کیا کہ بحیرہ احمر میں یمنی کشتیاں بھی ڈوب گئیں۔ تاہم ابھی تک یمن کی نیشنل آرمی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا، ڈنمارک کی شپنگ کمپنی مارسک نے اپنے کارگو جہاز “Maersk Hangzhou” پر یمنی نیشنل آرمی کے میزائل حملے کے بعد بحیرہ احمر کے راستے 48 گھنٹوں کے لیے ٹریفک معطل کر دی ہے۔

خطے پر قابض امریکی دہشت گرد افواج کے سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مال بردار جہاز مارسک ہانگزو آبنائے باب المندب سے گزرتے ہوئے میزائل حملے کا نشانہ بنا اور پھر 4 یمنی کشتیوں نے اس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

گزشتہ دنوں یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ میں جعلی اسرائیلی حکومت کی جارحیت جاری رہے گی وہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیل کے پرچم والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع محمد ناصر العطفی نے چند روز قبل صنعاء میں کہا: اگر قابض صیہونی حکومت غزہ اور فلسطین کا محاصرہ ختم کرنے کے بجائے اپنے وحشیانہ جرائم جاری رکھتی ہے تو ہماری افواج کے پاس قاتل رجیم کے خلاف کئی آپشنز ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *