تلنگانہ: اغوااورعصمت دری، ملزم کے مکان اورپولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادیاگیا: ویڈیو

حیدرآباد: اغوااورعصمت دری کی شکار لڑکی کے رشتہ داروں نے مشتبہ شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے گڑی ہتھنورگاوں میں پیش آیا۔برہم افرادنے پولیس ٹیم پر بھی حملہ کیا اور اغوا کے ملزم کے گھر اور دو پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

حملے میں ایک سرکل انسپکٹر سمیت کئی پولیس عہدیدارزخمی ہوگئے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک نوجوان نے مبینہ طور پر ایک لڑکا کا اغوا کرکے اپنے گھر میں قید کر لیا تھا۔

اس نے مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی۔اس واقعہ کا علم ہوتے ہی لڑکی کے رشتہ دار گھر پہنچے اور اس پر حملہ کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بے ہوش شخص کو اسپتال منتقل کیا۔ اس کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

ہنگامہ آرائی میں مشتبہ شخص کے گھر اور پولیس کی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ اچوڑا کے سرکل انسپکٹر بھیمیش اور دیگر پولیس عہدیداراس واقعہ میں زخمی ہوئے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *