[]
مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی سٹار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج (اتوا) ڈنمارک کی اس کمپنی سے تعلق رکھنے والے مال بردار جہاز “Maersk Hangzhou” پر یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد کمپنی نے بحیرہ احمر کے راستے 48 گھنٹوں کے لیے آمدورفت معطل کردی ہے۔
خطے میں امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے بتایا کہ مال بردار جہاز Maersk Hangzhou آبنائے باب المندب سے گزرتے ہوئے میزائل حملے کا نشانہ بنا اور پھر چار یمنی جہازوں نے اس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
سینٹ کام نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ مداخلت کرکے اس حملے کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم، Maersk شپنگ کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ “علاقے سے تمام ٹرانزٹ سرگرمیاں 48 گھنٹے تک موخر کر دے گی۔”
سینٹ کام کے مطابق، یو ایس ایس گریلی ڈسٹرائر نے ہینگزو کی مدد کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے یمن کی طرف سے فائر کیے گئے دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا۔
سینٹ کام نے مزید لکھا کہ 19 نومبر کے بعد سے بحیرہ احمر کو عبور کرنے والے بحری جہازوں پر یہ 20 واں یمنی حملہ ہے۔