دہلی سے ایودھیا کے لیے پہلی فلائٹ نے بھری پرواز، طیارہ میں مسافروں کا خاص انداز میں ہوا استقبال

[]

پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر نے مسافروں سے کہا کہ ’’یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی ہے کہ آج میری کمپنی انڈیگو نے مجھے اس لائق سمجھا کہ اس اہم فلائٹ کی کمانڈ مجھے دی گئی۔‘‘

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
user

ایودھیا میں نو تعمیر مہرشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا افتتاح 30 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیے جانے کے فوراً بعد دہلی سے ایودھیا کے لیے پہلی فلائٹ نے پرواز بھری۔ اس خاص موقع پر انڈیگو فلائٹ کے پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر نے ’جئے شری رام‘ کہہ کر سبھی مسافروں کا استقبال کیا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس میں پائلٹ مسافروں کو خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پائلٹ کیپٹن آشوتوش شیکھر مسافروں سے کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’یہ میرے لیے بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ آج میری کمپنی انڈیگو نے مجھے اس لائق سمجھا کہ اس اہم فلائٹ کی کمانڈ مجھے دی گئی۔ امید کرتے ہیں کہ آپ کا سفر ہمارے ساتھ بہت اچھا اور کامیاب ہوگا… جئے شری رام۔‘‘ اس پر کئی مسافروں نے بھی جواب میں ’جئے شری رام‘ کہا۔

اے این آئی کی طرف سے شیئر کردہ ایک دیگر ویڈیو میں ایودھیا دھام کے سفر کے دوران فلائٹ میں لوگ ’ہنومان چالیسا‘ کا ورد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دے رہا ہے کہ فلائٹ جیسے ہی رَنوے پر ٹیک آف کے لیے چلتی ہے تو مسافروں کے درمیان ’جئے شری رام‘ کے نعرے گونجنے لگتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *