آسام میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا راستہ ہموار، ہیمنت بسوا سرما کی کابینہ میں ڈرافٹ منظور، 26 مئی کو بل ہوگا پیش

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ یو سی سی وراثت، شادی، لیو اِن رلیشن اور شادی و طلاق کے لازمی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کو منظم کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت بسوا سرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ہیمنت بسوا سرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

google_preferred_badge

آسام میں دوسری بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 13 مئی کو وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کیا کہ آسام کابینہ نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ’یو سی سی بل‘ 26 مئی کو نئی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ قبائلیوں کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اپنی حکومت کی دوسری مدت کی پہلی کابینہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’یہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ ہے اور یہ انتخابات کے دوران کیے گئے ہمارے وعدے کے مطابق ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ، گوا اور گجرات پہلے ہی یو سی سی نافذ کر چکے ہیں، لیکن ان کی حکومت نے اسے آسام کی ضروریات کے مطابق بنایا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے قبائلی آبادی کو یو سی سی کے دائرے سے مکمل طور پر باہر رکھا ہے۔ آسام کے لوگوں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے تمام رسم و رواج، روایات اور طریقے یو سی سی کے دائرے سے باہر ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یو سی سی وراثت، شادی، لیو اِن رلیشن اور شادی و طلاق کے لازمی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کو منظم کرے گا۔

ہیمنت بسوا سرما کے مطابق یہ بل 26 مئی کو ریاستی اسمبلی اجلاس کے آخری دن پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے مطلع کیا کہ 21، 22، 23 اور 24 مئی کو خصوصی اسمبلی اجلاس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس دوران اراکین اسمبلی حلف برداری کریں گے۔ چندر موہن پٹواری کو پروٹیم اسپیکر بنایا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے ایک بات یہ بھی کہی کہ بی جے پی کا انتخابی منشور آسام کابینہ کا رہنما اصول ہوگا۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *