پرجاپالن درخواست فامس فروخت کی اطلاعات پر چیف منسٹر برہم، سخت کارروائی کا انتباہ

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حکومت کی جانب سے شروع کردہ ابھئے ہستم درخواست فامس کو فروخت کئے جانے کے واقعات پر برہمی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ28 دسمبر سے کانگریس حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدہ، 6 گارنٹیز پر عمل آوری کیلئے درخواست قبول کرنے کا آغاز کیا تھا۔

 حکومت کے ابھئے ہستم پروگرام پر عوام نے غیر معمولی ردعمل ظاہر کیا۔ پرجاپالانا مراکز پر درخواست فام حاصل کرنے عوام کی بڑی بڑی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ فامس کی قلت دیکھی گئی جس کی وجہ سے زیراکس سنٹرس مالکین کی چاندی ہورہی ہے۔

ایک، ایک فام کو50تا100 روپے کے درمیان فروخت کیا جانے لگا۔ آج چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ابھئے ہستم پروگرام کے متعلق اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے درخواست فامس کو فروخت کئے جانے کے واقعات پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے فامس فروخت کرنے والوں کے خلالف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو تمام پرجا پالانا مراکز پروافر مقدار میں درخواست فامس کو تلگو، انگلش اور اردو میں دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ رعیتو بھروسہ اور پنشن اسکیمس کے متعلق عوام کو خدشات کی نذر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 صرف نئے افراد جو اپنے آپ کو اہل سمجھتے ہیں کو، ہی درخواست داخل کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پرانے مستفیدین کو فلاحی اسکیمات سے جوں کا توں فائدہ ہوتا رہے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *