[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے الزام لگایا ہے کہ بی آرایس کی پیشرو حکومت نے بجلی کی خریداری کیلئے بھاری قرض لیا تھا۔موجودہ طورپر بجلی کی خریداری پر 59,580کروڑروپئے کے بقایہ جات ہوگئے ہیں۔بجلی کا محکمہ قرض میں مبتلا ہوگیا ہے۔
انہوں نے بھدرچلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پیشروحکومت نے ہر محکمہ کے لئے قرض حاصل کیاتھا۔ بھدرادری تھرمل پاور اسٹیشن اور یادادری تھرمل پاوراسٹیشن کی تعمیر کے ذریعہ بھاری قرض حاصل کرتے ہوئے ریاست کو خطرناک صورتحال سے دوچار کردیا۔
اسی لئے موجودہ حکومت نے وائٹ پیپر اسمبلی میں جاری کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے واقف کروانے کے اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر محکمہ کی صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف حیدرآباد تک محدود نہیں ہیں۔ہم فیلڈ کی سطح پر پراجکٹس کا بھی معائنہ کررہے ہیں اور صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔