لوک سبھا الیکشن سے قبل پٹرول ڈیزل کے دام گھٹنے کا امکان

[]

نئی دہلی: حکومت‘ لوک سبھا الیکشن سے قبل پٹرول اور ڈیزل کے دام گھٹاسکتی ہے کیونکہ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں گھٹ گئی ہیں۔ذرائع کے بموجب وزارت ِ پٹرولیم و قدرتی گیس نے پٹرول اور ڈیزل پر 4 تا 10 روپے فی لیٹر کٹوتی پر غور کیا ہے۔

 حکومت دونوں ایندھن پر اکسائز ڈیوٹی بھی گھٹانا چاہتی ہے تاکہ تیل کی سرکاری کمپنیوں انڈین آئیل‘ بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کو تیل کی قیمت میں کٹوتی کا سارا بوجھ برداشت کرنا نہ پڑے۔ قطعی فیصلہ وزیراعظم کی سطح پر ہوگا۔

 پچھلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ برس مارچ میں گھٹائی گئی تھیں۔ اُس وقت وزارت ِ فینانس نے پٹرول پر فی لیٹر 8  روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 6  روپے اکسائز ڈیوٹی گھٹائی تھی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹتی جارہی ہیں۔

 بین الاقوامی مارکٹ میں جمعہ کے دن تیل کی قیمت فی بیارل 77  امریکی ڈالر کے آس پاس رہی۔ گزشتہ چند ماہ میں یہ قیمت 85 تا 90  امریکی ڈالر فی بیارل تھی۔ اب تیل کے دام گھٹانا آسان ہوگیا ہے۔ اسی دوران پٹرول اور ڈیزل کے دام گھٹنے کے امکان کی خبروں کے ساتھ ہی جمعہ کے دن انڈین آئیل‘ بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم کے شیئرس کی قدر 4 فیصد گھٹ گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *