[]
نئی دہلی _ ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی آنکھ میں قینچی سے گھونپ دیا جب اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گانے سننے کے لیے اس سے موبائل فون مانگا تھا
اترپردیش کے باغپٹ ضلع کے براوت پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کالونی میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، پولیس اسٹیشن انچارج سویرتنا گوتم نے کہا کہ انکت نے اپنی بیوی پرینکا کے خلاف اس واقعے کے بارے میں شکایت درج کرائی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ انکت نے پرینکا سے یوٹیوب پر گانے سننے کے لیے ان کا موبائل فون مانگا تھا۔ بیوی نے یہ کہہ کر موبائل دینے سے انکار کر دیا کہ وہ اپنے موبائل پر گانے سنے۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد پرینکا نے مبینہ طور پر انکیت کی آنکھ میں قینچی گھونپ دیا۔
انکت کے گھر والوں نے اسے قریبی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا ہے۔ اسٹیشن انچارج نے کہا کہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔