منی لانڈرنگ کیس: چارج شیٹ میں پرینکا گاندھی کا نام بھی شامل

[]

نئی دہلی: ہریانہ میں پانچ ایکڑ پلاٹ کی خرید و فروخت سے متعلق کیس میں داخل کردہ ای ڈی کی چارج شیٹ میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ان کے شوہر اور تاجر رابرٹ واڈرا کا بھی اس میں ذکر ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں کو باضابطہ ”ملزمین“ کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا۔ یہ چارج شیٹ این آر ائی سی سی تھمپی اور ہندوستانی نژاد برطانوی شہری سمیت چڈھا کے خلاف داخل کی گئی۔

ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ سی سی تمھپی نے ہریانہ کے فرید آباد ضلع کے امیپور موضع میں دہلی۔ این سی آر کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایچ ایل پہوا کے ذریعہ2005 اور 2008ء کے درمیان 486ایکڑ اراضی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ رابرٹ واڈرا نے بھی 2005-2006ء کے درمیان پہواسے امیپور میں جملہ 334کنال (40.08ایکڑ) اراضی کے تین پلاٹس خریدے تھے، اس کے بعددسمبر2010ء میں یہ اراضی واپس ایچ ایل کو فروخت کردی گئی۔ مزیدبرآں پرینکا گاندھی نے اپریل 2006ء میں پہوا سے امیپور گاؤں میں 40 کنال (پانچ ایکڑ) زرعی اراضی خریدی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے یہی اراضی فروری 2010ء میں پہوا کو فروخت کردی۔ پہوا کو حصول اراضی کے مقصد کے لیے نقد رقم ملی تھی۔ دیکھا گیا کہ رابرٹ واڈرا نے پوری رقم ادا نہیں کی۔ اس ضمن میں تحقیقات ہنوز جاری ہے۔

ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق کیس کی تحقیقات کے دوران پایا گیا کہ سی سی تھمپی اور رابرٹ ڈاڈرا کے درمیان نہ صرف شخصی /دوستانہ سطح پر دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں بلکہ دونوں کے درمیان ایسا ہی تجارتی رشتہ بھی پایا گیا۔“

چارج شیٹ کے مطابق تمپی کے بیانات مختلف تواریخ پر پی ایم ایل اے کی دفعہ50کے تحت قلمبند کیے گئے۔ 19-06-2019 کو قلمبند کردہ اپنے بیان میں سی سی ٹی نے کہا کہ وہ رابرٹ واڈرا کو 10سال سے زائد عرصہ سے جانتا ہے اور انہیں (رابرٹ) سب سے پہلے سونیا گاندھی کے پی اے مادھون نے انہیں متعارف کرایا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *