امریکی اتحادیوں کے خلاف جنگی تیاریاں تیز کریں: کم جونگ اُن

[]

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کی فوج کو جزیرہ نما کوریا میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ اطلاع شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعرات کو دی۔کم نے یہ ریمارکس کوریا کی ورکرس پارٹی کی 8ویں مرکزی کمیٹی کے 9ویں مکمل اجلاس کے دوسرے دن ایک اجلاس میں دیے۔

کے سی این اے نے کہا کہ کم نے جزیرہ نما کوریا کی سنگین سیاسی اور عسکری صورت ِحال کے مکمل تجزیہ کی بنیاد پر فوجی‘ گولہ بارود کی صنعت‘ جوہری ہتھیاروں اور شہری دفاع کے شعبوں میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے تصادم کی چالوں کی وجہ سے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *